اسلام آباد

خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کا پاسپورٹ اورشناختی کارڈ معطل کرنےکا حکم

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دے دیا جب کہ سابق صدر نے وطن واپسی کے لیے حکومت سے سیکیورٹی کے لیے درخواست کردی۔سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے ، خصوصی عدالت نے سابق صدر کا پاسپورٹ اورشناختی کارڈ معطل کرنےکا حکم دے دیا اور وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کوفوری عملدرآمدکےلئےعدالتی احکامات کی کاپی بھجوادی گئی۔دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور عدالت میں پیشی کے لیے انہوں نے حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔سابق صدر کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے وزارت داخلہ اوردفاع میں سیکیورٹی کیلئےدرخواست دےدی جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات میں پیش ہو نا چاہتے ہیں اس لیے سابق صدر کو واپس آنے اور دبئی واپس جانے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں پرویز مشرف کو خطرات ہیں،2014میں اسلام آباد کچہری اور2016میں کوئٹہ کچہری میں دہشتگردحملے ہو چکے ہیں اسی وجہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا تھا کہ ان کے موکل عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم انہیں سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں،اگر وطن آنے اور دبئی واپس جانے کے لیے سیکیورٹی فراہم کیا جائے تو سابق صدر عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو تحریری درخواست دینے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close