اسلام آباد

فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوچکا، صدر ممنون حسین

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایک پڑوسی ملک کے غیر ذمہ دارانہ رویے سےخطے کا امن داؤ پر لگا ہے، تاہم ہماری امن دوست پالیسی کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، 23 مارچ 1940ء کو ہمارے بزرگوں نے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہو چکا ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ایک پڑوسی ملک کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے لہذا بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے، ایل اوسی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہماری امن دوست پالیسی کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالنا ہوگا، آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا، امن اور ترقی کے مخالفین کو پھر خیرسگالی کا پیغام دیتے ہیں، جب کہ کسی ملک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی ضد امن تباہ کر سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close