اسلام آباد

آپریشن ضرب عضب کو دو سال مکمل، 37سو دہشت گرد ہلاک، 513جوان شہید

آپریشن ضرب عضب کو دو برس مکمل ہوگئے، اس دوران 3700 دہشت گرد مارے گئے، 22ہزار سےزائد گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایف سی اور فوج کے پانچ سو سے زائد جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آپریشن ضرب عضب دو برس قبل سپ سپالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں شروع ہوا۔ اس دوران پاک فوج کے اہلکاروں اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں میں 37سو دہشت گرد مارے گئے اور 22ہزار سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیارپورٹ کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کی نو سو سے زائد کمین گاہ تباہ کی گئیں۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران متعدد افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جن میں ایف سی اور فوج کے پانچ سو سے زائد اہلکار شامل ہیںآپریشن ضرب عضب کے دو برس مکمل ہونے پر لندن سے وزیراعظم نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ یہ دو سال عزم و ہمت اور استقلال کی داستان ہیں، دہشت گرد جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے،فوج اور سلامتی کے دیگر اداروں نے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی ان میں ضرب عضب کی کامیابی میں لہو کا نذرانہ دینے والے شہدا سرفہرست ہیںآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو واپس نہیں آنے دیں گے،انٹیلی جنس بیس آپریشن اور کومبنگ آپریشن جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close