اسلام آباد

او آئی سی اُمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کا فرض ادا کرے :مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کی شدید مذمت اور اس امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ 15 ،سولہ سال سے عالم اسلام میں جنگ بھڑکانے کی جس روش پر گامزن ہے ،اس اعلان نے زخم اور بھی گہرے کر دیئے اور مسلمانوں کا مستقبل جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے ،امریکہ خطے میں امن نہیں چاہتا کیونکہ اس اعلان سے مشرق وسطی مٰن امن کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کا سب بن چکا، پوری قوم کسی تفریق کے بغیر کل ملک بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت اور وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close