اسلام آباد

پیرنی سے شادی کے بعد کپتان اب کتنی نمازیں پڑھ رہے ہیں ؟ قریبی ساتھی کا ایسا ’انکشاف‘ کہ ہر پاکستانی دم بخود رہ جائے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران اپنے مذہبی رجحانات کے بارے میں بیشتر اوقات کھل کر اظہار کرتے ہیں اور اپنی مثالیں بھی دیتے ہیں لیکن اب پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے کہاہے کہ خبر ہے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان شادی کے بعد سات وقت کی نماز پڑھتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نیوزون کے پروگرام ’لائیو ود نادیہ مرزا ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور نعیم بخاری نے کہاکہ ہمارے 12 کروڑ لوگ نوجوان ہیں، مراد سعید جیسے لوگ سامنے لائیں، اگرچہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی جگہ کسی اور کو قائد ماننے کو تیار نہیں لیکن عمران خان کو چاہیے کہ وہ کسی کے حوالے کریں اور پھر اسے ہرحال میں واپس آنا ہے کہ میرے بچوں کو دے دیں، پارٹی میں نے ان کیلئے بنائی تھی ، الحمدللہ، میں اب شادی شدہ ہوں اور خان صاحب پانچ وقت کی نمازیں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ جب سے شادی ہوئی ہے ، خبر ہے ، سات وقت کی پڑھ رہے ہیں‘‘ اور ساتھ ہی ہنس پڑے۔نعیم بخاری نے اس کیساتھ ہی عمران خان سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب معاف کردینا ، آپ کو پتہ ہے میں بھانڈوں کی طرح کئی جگہ بات کردیتا ہوں، آپ کو یہ بھی پتہ ہے کہ میں آپ سے عشق کرتا ہوں، میں کہہ چکا ہوں کہ وہ مائیں ختم ہوگئیں جوآپ جیسا بچہ پیدا کرسکیں لیکن اگر لیڈر پر تھوڑا سا ہنس لیا جائے تو کوئی قیامت نہیں آجاتی ۔ 1

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close