اسلام آباد

امریکا کےنمائندہ خصوصی برائےپاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے

پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کو ایف سولہ دینے کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کیلئے امریکا کےنمائندہ خصوصی برائےپاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کےنمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، رچرڈ اولسن سے دورہ پاکستان میں ایف سولہ طیاروں کی فراہمی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوگی، رچرڈ اولسن آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے، جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وفد سینیٹر جان میکین کی قیادت میں آج شام پاکستان پہنچے گا، امریکی وفد پاکستان میں اعلی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ سول ہیومن رائٹس تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں خاصی سردمہری پائی جاتی ہے۔

تجزیہ کاروں نے امریکی وفد کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس دورے میں ری پبلکن پارٹی کی پاکستان کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close