اسلام آباد

حکومت اور اپوزیشن کا مقررہ آئینی مدت میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پراتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پیرتک حتمی ناموں کی فہرست تیار کرلی جائے گی اور 11 جولائی کے بعد کسی بھی دن مجوزہ ناموں پر رسمی تبادلہ کرلیا جائے گا جب کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی کچھ نام ہیں جس پر عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری آئین میں دی گئی مدت کے اندر کردی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close