اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

 محمد میاں سومرو این اے 196 جیک آباد سے رکن قومی اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

چند روز قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے اسپیکر کو رخصت کی درخواست ارسال کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسپیکر نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی تھی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا تھا۔

اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 40 روز کے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔

محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی تھی۔

اس تحریک میں کہا گیا تھا کہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی تھی۔

قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قرار دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close