اسلام آباد

ڈاکٹرشاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم جاری

ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار حاصل کرلیے ہیں، تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینئر سول جج عامر عزیز نے وارنٹ گرفتار جاری کیے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈاکڑ شاہد مسعود مبینہ طور پر تین کروڑ اسی لاکھ کی بد عنوانی میں ملوث ہیں،چیرمین پی ٹی وی کے طور پر شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا۔ اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ وہ 2015 میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، ایف آئی اے کے بلانے کے باوجود شامل تفتیش نہ ہوئے۔ تفتیشی افسر نے وارنٹ حاصل کر لیے۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شاہد مسعود احمد 2015 میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، ایف آئی اے کے بلانے کے باوجود شامل تفتیش نہ ہوئے لہٰذاعدالت وارنٹ جاری کرے۔ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس گرفتاری کیلئے کثیر ثبوت موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close