Featuredاسلام آباد

فاروق ستار کو جھٹکا، خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے مختصر فیصلے میں فاروق ستار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئینی سربراہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، فاروق ستار نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فاروق ستار کو بحال کیا تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close