اسلام آباد

میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں جاتا اور ڈیزل مانگ لیتا یا—: نعیم بخاری

اسلام آباد : معروف قانون دان نعیم بخاری نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن پی ٹی آئی ہی میں کیوں شمولیت اختیار کی یہ بات آج تک انہوں نے بتائی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان نے جب نعیم بخاری سے سوال کیا کہ آپ نے باقی تمام جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی ہی میں شمولیت اختیار کیوں کی۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ یا تو

میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں جاتا اور ڈیزل مانگ لیتا، یا دبئی جا کر آصف زرداری سے ملاقات کر لیتا، یا لندن میں الطاف حسین کے قدموں میں گر جاتا یا پھر لندن ہی میں میاں صاحب کی ہارٹ سرجری کے وقت خوشامد کرتا اور شامل ہو جاتا۔ میں نے یہ سب نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ ایسے میں مجھے محض ایک ہی اُمید نظر آئی اور وہ عمران خان تھے جس کے بعد میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close