اسلام آباد

پاکستان اور ترکی کےدرمیان‌آزادانہ تجارت،مذاکرات کا تیسرا دور مکمل

اجلاس میں اشیاوخدمات میں تجارت اور سرمایہ کاری پر معاہدوں کے مسودوں پر غور کیا گیا،اس دوران ٹیرف، کسٹمز سہولتوں،تحفظ کے اقدامات،اوریجن رولز،ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار،دوطرفہ سرمایہ کاری میکنزم اور خدمات پر مفصل تبادلہ خیال ہوا.

وزارت تجارت میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے تجارتی سفارت کاری روبینہ اطہر نے وفد کی قیادت کی،وفد وزارت تجارت،سرمایہ کاری بورڈ (بی اوآئی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندوں پر مشتمل تھا،ترک وفد کی قیادت وزارت معیشت میں ڈپٹی انڈرسیکریٹری ہوسنو ڈیلمر نے کی.

مذاکرات میں استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکی کے لیے سفیر سہیل محمود نے بھی شرکت کی، بہترین باہمی سیاسی تعلقات اور مضبوط اقتصادی شراکت کے قیام کے لیے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کی بصیرت کے پس منظر میں دونوں فریقین نے آزادتجارتی معاہدے کےلیے مذاکرات تیزی کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

واضح رہے کہ آزادتجارتی مذاکرات کا چوتھا دور اسلام آباد میں آئندہ ماہ منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close