اسلام آباد

”نیب ریفرنس کے دوران مجھے مسلسل یہ پیغام ملتا رہاہے کہ ۔۔۔۔“ مر یم نواز میدان میں آ گئیں ، ایساانکشاف کر دیا کہ کھلبلی مچا دی

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے دوران مسلسل انہیں پیغام ملتا رہا کہ آپ کو سوچ اور باتوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ 70 سال سے پاکستان کی تقدیر سے خفیہ ہاتھ کھیل رہے ہیں اور ہر معاملے میں مداخلت کرتے ہیں، میرے خلاف مقدمے کے پیچھے وہی سوچ کارفرما ہے جو کہتی ہے کہ جو شخص ان خفیہ ہاتھوں کو چیلنج کرے اسے عبرت کا نمونہ بنادیا جائے گا، اس تمام عرصے کے دوران نواز شریف کو پیغامات ملتے کہ آپ اپنی بیٹی سمیت ملک سے باہر چلے جائیں اور وہیں رہیں، اسی طرح مجھے بھی پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے مسلسل ایک ہی پیغام ملتا رہا کہ آپ کی سوچ، تقاریر اور بیانات پر سخت اعتراض ہے جس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی، ان کو یہ بھی لگا کہ میں نواز شریف کو ان کے خلاف بھڑکا رہی ہوں اور مجھ سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close