اسلام آباد

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر سے متعلق کوئی علم نہیں

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے روس جا رہا تھا ، ہیلی کاپٹر صبح 8.45منٹ پر روانہ ہوا اور دس بجے کے بعد افغانستان میں لاپتہ ہو گیا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے ہیلی کاپٹر کی فلائٹ کلیئرنس بھی لی گئی تھی اور افغان حکومت سے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے درخواست کی ہے ۔ ہیلی کاپٹر نے افغانستان اور وسط ایشائی ریاستوں سے گزرنا تھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر اوورہالنگ کیلئے ازبکستان جاتے ہوئے افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ پاکستانی اور ایک روسی شہری سوار تھے ۔واقعے کے بعد یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے آگ لگا دی ہے اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close