اسلام آباد

لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہواہوں،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اور سربراہ عوامی مسلم لیگ میں دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیااور الیکشن کمیشن کو این اے 60 میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقا دپر آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہواہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آپ میرے ساتھ نہیں قوم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا الیکشن نہ ہوئے تو میں نہیں رہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے سمیت کسی کو یقین نہیں تھا کہ الیکشن ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close