Featuredاسلام آباد

عمران خان کی حکومت بننے سے قبل ہی ایران نے زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

اسلام آباد:پاور ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو بجلی کی سپلائی بند کردی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران پاور ڈویژن کے حکام نے یہ انکشاف کیا۔ حکام نے بتایا کہ ایران نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لیے فراہم کی جانے والی بجلی کو بند کردیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ایران میں ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) کی وجہ سے بجلی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جسے پورا کرنے کے لیے تہران نے دیگر ممالک کو بجلی کی برآمد روک دی ہے۔ ایران پاکستان کو 100 میگاواٹ بجلی سپلائی کرتا ہے اور یہ بجلی بلوچستان کے علاقوں گوادر، پنجگور،پسنی اور مکران سمیت اطراف میں تقسیم کی جاتی ہے۔

اجلاس میں حکام نے مزید بتایا کہ کراچی الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور بجلی کی خرید و فروخت کے نئے معاہدے سے متعلق معاملات طے پائے جاچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close