اسلام آباد

شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہوگا۔ خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close