اسلام آباد

پی آئی اے کی پریمیئر سروس شروع،وزیراعظم نے افتتاح کیا

پی آئی اے نے اپنی پریمئر سروس کا آغاز کردیاہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے سروس کا افتتاح کیا، پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائنز کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریمیئر سروس کی پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق نئی پریمئر سروس کے ذریعے سفر کے دوران مسافروں کو پہلے سے زیادہ اور جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ پریمیئر سروس کے تحت خصوصی اور نئے طیاروں کے ذریعے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازیں بھی چلائی جائینگی۔ پریمیئر سروس کے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر پچیس کلومیٹر مفت لیموزین پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close