اسلام آباد

قومی اسمبلی میں متنازع تقریر‘ الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں متنازع تقریر کرنامہنگا پڑ گیا۔ الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیراعظم کےخلاف نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 17 اگست کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ سابق صدارتی امیدوار وحید کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت افواج پر کوئی الزام تراشی نہیں کی جا سکتی۔ افواج کو بدنام کرنے پر الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کونااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محمود اچکزئی خیبرپختونخوا کو افغانستان کا حصہ قرار دے کر ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔ دورسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق وحید کمال کی درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close