اسلام آباد

معاہدہ پارلیمینٹ جانے پر ایل این جی کی فراہمی بند ، قطر کی دھمکی

اسلام آباد(آن لائن)قطر نے نئی پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قطری کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے مابین ایل این جی ٹرمینل معاہدے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث نہ لائے۔ ایل این جی معاہدے کو چھیڑنے یا دوبارہ زیر بحث لانے کی صورت میں قطر نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی بند کردے گا بلکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین کسی قسم کا کاروباری رشتہ بھی قائم نہیں رہے گا۔ باوثوق ذرائع نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں قطر سے آنے والا وفد دراصل اس معاملے کو نمٹانے آیا تھا ۔پاکستان کے دورہ پر آنے والے قطری وفد نے حکومت کی طرف سے تعاون کی صورت میں سی پیک سمیت میگا پراجیکٹس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قطر نے پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close