اسلام آباد

پرویز مشرف کا چک شہزاد میں فارم ہاﺅس گرادیاگیا

سینٹ کی قائمہ کمیئی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینٹر طلحہ محمود  کی زیرصدارت کمیٹی روم نمبر سات میں ہوا۔ کمیٹی کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاﺅس گرا دیا گیا ہے،اس کے علاوہ بھی جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے.

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں،بعد ازاں اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا معاملہ زیر غور آیا۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی کی خوراک بیچی جا رہی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہاتھی کے مہاوت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close