اسلام آباد

ملائشیا سے 40 ہزار سکیورٹی گارڈ کی نوکریاں دینے کا کہا ہے، فواد چودھری

کوالالمپور: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی چالیس ہزار نوکریاں ہیں جو پاکستانیوں کو دینے کا کہا ہے، اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں، مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں، وزیراعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیا ہے اور سیکھا ہے کہ کرپشن کیسز کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اسد عمر نے مہاتیر محمد سے بات چیت کی ہے اور ان کی رائے بھی لی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملائشیا سے ملک میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملائشیا کے ساتھ ہمارا تجارتی توازن بہت خراب ہے، ہم نے ملائشیا سے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو یہاں نوکریاں دی جائیں، ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی تیس چالیس ہزار نوکریاں ہیں، اگر یہ پاکستانیوں کو دے دی جائیں تو اس سے بھی پاکستان کو بڑی معاشی سپورٹ مل سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close