Featuredاسلام آباد

وزیراعظم 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سمارجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے،  وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔

سکھ یاتریوں کو پاکستانی حدود میں موجود اپنے مقدس مقام کرتارپور تک پہنچنے کے لیے لاہور کے راستے نارووال آنا پڑتا تھا جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کا مزار ہے۔

کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش پاکستان کی جانب سے اس وقت کی گئی تھی جب بھارتی کامیڈین اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے اور اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی مختصر ملاقات ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس وقت بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کی اس ملاقات پر منفی رد عمل سامنے آیا اور ان پر شدید تنقید کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close