اسلام آباد

وفاقی کابینہ اجلاس: وزیراعظم کا ارکان کو دیئے اہداف سے متعلق رپورٹ پر اظہاراطمینان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو دیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران حکومت کے 100 روزہ پلان پر وزارتوں اور وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا جب کہ کابینہ نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملے پر بھی غور کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی امن وامان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، کابینہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی بھی منظوری دی گئی
کابینہ نے ریڈیو پاکستان کےلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے، وی سی شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے تقرر کیلئے قائم سرچ کمیٹی کی تنظیم نو اور مختلف اداروں میں ممبرز اور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کودیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی جس پر کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close