اسلام آباد

دہشت گردی بٹن دبانے سے ختم نہیں ہو گی

خیبرپختونخوا حکومت سے بھی انٹیلی جنس شیئر کی تھی۔ دیکھنا ہو گا کہاں خامیاں رہ گئی ہیں۔دہشت گردچاہتے ہیں مایوسی پھیلے۔وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے سکول ،گلیاں اور بازار بند ہوں لیکن ہم ان کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اس لئے نہ تو سکول بند کریں گے نہ ہی بازار۔ان کے ڈر سے خوفزدہ نہیںہوں گے۔دہشت گردوں کا ڈنک نکال دیا۔وہ آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔جب سے وزارت داخلہ کا منصب سنبھالا ہے تو تحفظات کے باوجود صوبائی حکومتوں پر تنقید نہیں کی،سب سے مل کر بات چیت کی تاکہ مل جل کر کام کرسکیں۔اب تمام صوبائی حکومتوں سے انٹیلی جنس شیئرنگ ہو رہی ہے ،ہمیں آپس میں تقسیم نہیں ہونا چاہئے۔

گزشتہ روز مردان میں ہونے والے بم دھماکوں کے تناظر میں مردان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا جب دیکھاکہ دہشت گردڈبل چال چل رہے ہیں تو ہم نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔اب ہمیں نفسیاتی جنگ جیتنی ہے،نفسیاتی جنگ جیتنے میں بھی اداروں کا ساتھ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ جیتی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بڑا حصہ جیت چکے ہیں۔مردان کچہری پر حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت دیکھے گی کہ کہاں کہاں خامیاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہا وکلا نے بڑی بڑی جنگیں لڑیں ۔انہوں نے سب سے بڑ ی جنگ جمہوریت کیلئے لڑی تھی۔

گزشتہ روز کرسچن کالونی میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں مارے جانے والے تمام دہشت گرد غیر ملکی تھے۔دہشت گردکارروائیوں میں ملوث عناصر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر شواہد کے الزامات نہیں لگا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بٹن دبانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں جو چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنا ہے۔سکیورٹی پر سمجھوتہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔دہشت گردوں کو مکمل خاتمہ نہیں ہوا انہیں شکست ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کی اطلاعات موجود تھیں ۔دہشت گرد کاروائی کے بعد افغانستان بھاگ جاتے ہیں جہاں کابل کا کوئی کنٹرول نہیں۔انہوں نے کہا جب تک افغانستان میں امن نہیں ہو گا پاکستان میں امن کا قیام مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close