اسلام آباد

جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے سے کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے سے کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں سماعت کے بغیر بھی کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے اور ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ اور نیب پراسیکوٹنگ ایجنسیز کا صوابدیدی اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ یا نیب ای سی ایل میں نام تب ڈالنے کی سفارش کرتی ہے جب شبہ ہو کہ ملزم ملک میں واپس نہیں آئے گا، وزارت داخلہ اور ایف آئی  اے حکام ای سی ایل میں شامل کردہ ناموں کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے سے کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا اور ملزمان کے لیے سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے تاہم انہیں دفاع کا حق حاصل ہے۔ 

ای سی ایل میں بڑے نام آنے پر فروغ نسیم نے کہا کہ  میڈیا آزاد ہے اور خبر اتنی بڑی ہے کہ باہر تو آنی ہے، ہر کسی کی عزت کرنی چاہیے لیکن احتساب کا عمل چلنا چاہیے۔

ایک سوال پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا نام کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا، حکومت نے وہ کرنا ہے جس سے قانون اور آئین پر عملددرآمد ہو۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کے خلاف بھی اگر ثبوت ملے تو ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close