Featuredاسلام آباد

امریکا سے کورونا ویکسین، فائزر کی مزید 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو 2 کروڑ 30 لاکھ انسداد کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے جولائی میں پاکستان کو 55 لاکھ موڈرنا ویکسین عطیہ کی تھیں جبکہ اگست میں 36 لاکھ، ستمبر میں 66 لاکھ اور اکتوبر میں 73 لاکھ خوراکیں فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 4 ماہ کے دوران ایک کروڑ 75 لاکھ فائزر ویکسین پاکستان کو بطور امداد دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close