اسلام آباد

حکومت میں شامل افراد اپنی نااہلی اورجھوٹ سے تباہی لارہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل افراد اپنی نااہلی اورجھوٹ سے تباہی لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری ہوا کہ نہیں؟، عمران خان کا بطور وزیراعظم، وزرا اور مشیروں کے نوٹی فکیشنز عوام کے سامنے لائے جائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اعلانیہ اور غیراعلانیہ اپنے تمام مشیروں کو سامنے لائے، قوم کو بتایاجائے کابینہ اجلاسوں میں بغیر نوٹی فکیشن کتنے لوگ شریک ہورہے ہیں؟ یہ جھوٹوں کا ٹولہ کل کہیں گے کہ کابینہ کے تمام فیصلے ہی کالعدم ہیں کیونکہ ہمارا تونوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، نوٹی فکیشن کے بغیر کابینہ اجلاسوں میں شرکت کرنے اور کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

ترجمان(ن)لیگ نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ کرنے اور معیشت کا کباڑہ کرنے والے یہ لوگ کل کہہ دیں گے کہ ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا اس لئے ہم اس تباہی کے ذمہ دار نہیں،  اور یہ بھی خدشہ ہے کہ ڈاکٹرفرخ سلیم کے معاملے میں جھوٹ بولنے والے بھاگ جائیں گے اور کہیں گے ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، جس طرح ملک میں یہ لوگ اپنی نااہلی اور جھوٹ سے تباہی لا رہے ہیں ضروری ہے کہ کہ ان کے نوٹی فکیشنز قوم کے سامنے آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close