اسلام آباد

آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو پارٹی کی وائس چیئرمین شپ کے عہدہ سے بھی ہٹایاجائے جب کہ آصف علی زرداری نے اپنے زیراستعمال گاڑیاں اور گھروں کی مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close