اسلام آباد

نیدر لینڈ کی ملکہ میسکیما کا وزیر اعظم ہاوس میں پرجوش استقبال ،نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان آنے والی نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کا وزیر اعظم ہاوس میں پرجوش استقبال کیا گیا ۔ وزیر اعظم ہاوس میں اسحاق ڈار ،مریم نواز اور کلثوم نواز سمیت دیگر رہنماﺅں نے نیدر لینڈ کی ملکہ کا استقبال کیا ۔نیدر لینڈ کی ملکہ اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی میکسیما نے وزیر اعظم سے ملاقات میں اقوا م متحدہ کا امن پیغام بھی پہنچا یا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان عوام کی فلاح و بہبود کے بارے میں گفتگو بھی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close