اسلام آباد

شیریں مزاری کی خواجہ آصف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کے غیر مناسب ریمارکس شیریں مزاری نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا، رجسٹرار آفس کے لگائے گئے اعتراض کو دور کرکے درخواست میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر دفاع خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو فریق بنایا گیا۔

شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی خواجہ آصف نے 8جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور عدالت سے استدعا کی اسپیکر قومی اسمبلی کو خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن بھجوانے کا بھی حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ کی کاروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جاسکتا۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ ا جلاس میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو خطاب میں خلل ڈالنے پر ٹریکٹر ٹرالی قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا، لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے میری بے عزتی ہوئی، خواجہ آصف نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی

تحریک انصاف سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کے بھرپور احتجاج پر وفاقی وزیر دفاع کو اپنے الفاظ واپس لینا پڑے تھے تاہم شیریں مزاری کا اصرار تھا کہ ان کا نام لے کر معافی مانگی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close