اسلام آباد

بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا

قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی تیاری کر رہے ہیں ،عالمی برداری کو آگاہ اور اعتماد میں لے رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت پانی روک سکتا ہے اور نہ ہی اسے کم کر سکتا ہے ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ سند ھ طاس معاہدے کے وقت ورلڈ بینک نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا تھا ،اب بھی ورلڈبینک کا کردار نہایت اہم ہے ،اس لیے ابھی تک بھارت سندھ طاس معاہدے کی بڑی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے ،کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ۔مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مداخلت پر تفصیلی ڈوزیئر تیار کر رہے ہیں جو سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کو بھجوائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں افغانستان سے مداخلت کا ذکر بھی کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close