اسلام آباد

پاک بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق ایل او سی پربڑھتی کشیدہ صورتحال تشویشناک ہے، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی خبروں پر اقوام متحدہ کی نظر ہے، پاکستان اور بھارت بڑھتا ہوا تناؤ بات چیت سے حل کریں۔

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے نام پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت تحمل کامظاہرہ کریں پاکستان اور بھارت میں موجود ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی رپورٹس سے باخبر ہے،وہاں سے ملنے والی معلومات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے دو پاکستانی فوجی جواںوں کو شہید کر دیا تھا ۔

بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشتگردوں کی اطلاع پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئی لیکن پاکستان نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعویٰ کو مسترد کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close