اسلام آباد

پاکستانی ائیرپورٹس سے فضائی آپریشن کل رات تک معطل رہے گا: سی اے اے

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث پاکستان بھر سے فضائی آپریشن کل رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں بھی روک دی گئیں ہیں۔

ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت کل رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close