اسلام آباد

ایف آئی اے نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کے لئے آنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والوں کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

سی پیک کے لئے آنے والے شخص کی جگہ کوئی دوسرا شخص کہیں بھی سفر نہیں کر سکے گا ،ایف آئی اے ملک بھر کے تمام انٹری پوائنٹس پر خصوصی کاونٹرز قائم کرے گی

۔ذرائع کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے مختلف اقدامات کے ضمن میں ایف آئی اے کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں سی پیک کے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیئے آنے والے چائنیز شہریوں کے لیئے ملک بھر کے26انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کی جانب سے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز بنائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی آڑ میں کوئی دوسرا شخص سفر نہیں کر سکے گا، جبکہ سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر تعینات چینی شہریوں کے حوالے سے محکمہ پولیس کی اسپیشل برانچ ریکارڈ مرتب کرنے کے علاوہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے کو آرڈنیشن بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی انٹری پوائنٹ سے داخل ہونے والے سی پیک منصوبے کے چینی کارکن کی جانب سے بذریعہ سڑک یا ہوائی جہاز کے ذریعے اندرون ملک کسی بھی سفر کی صورت میں بھی اسکی تفصیلات کی فراہمی بھی اسپیشل برانچ کی ذمہ داری ہو گی ۔

ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد متعلقہ چینی شہری کی آڑ میں کسی دوسرے شخص کی ملک میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، جس کی بنیادی وجہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے اقدامات کو ناکام بنا نا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں اس منصوبے پر کام کرنے والے افراد کے لئے پولیس ،ایف آئی اے،اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی مشاورت سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے یا شہر آمد کے لیئے ایک سینٹرل ڈیسک بھی بنایا جائے گا جو تمام اداروں سے کو آرڈینیشن کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close