More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

نواز شریف نے ضمانت کی درخواست جلد سننے کیلئے نئی درخواست دائر کردی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست کو جلد سننے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیس کی جلد سماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کا کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت پہلے 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نوازشریف کی درخواست مسترد کرچکی ہے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ گزشتہ ہفتے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست جلد سننے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کرچکی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close