اسلام آباد

عمران خان کو کٹھ پتلیوں کا عالمی دن مبارک ہو، بلاول بھٹو زرداری

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج دراصل کٹھ پتلیوں کو عالمی دن ہے، جو وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو مبارک ہو۔
بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پرلاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کو کابینہ سے نہیں ہٹایا جب کہ پیپلزپارٹی کے جمہوری، پر امن اور سیاسی کارکن ابھی تک زیرحراست ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close