اسلام آباد

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کوبھرتیوں سے روک دیا

سپریم کورٹ میں چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےسماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ تقرر روکنے سے پورا نظام رک جائے گا جس پرجسٹس خلجی عارف نے استفسار کیاکہ کوئی نظام موجود ہے ؟۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نےدوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ نے نااہل شخص کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنایا ہےجس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ چیئرمین نااہل نہیں 20سال سے سرکاری ملازم ہیں۔

سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ دنوں میں ڈاکٹرز کی تعینانی کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پندرہ رو ز میں کوئی قیامت نہیں آئے گی ۔عدالت نے کیس کی سماعت تین نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close