More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، اب دمادم مست قلندر ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا جب کہ  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کی منظوری بھی دے دی۔

آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے، بلاول کی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے ان کا مقصد اٹھارہویں ترمیم اور جمہوریت کو نشانہ بنانا ہے ، صوبائی تنظیموں کو کہا ہے کہ وہ حکمت عملی بنائیں میں آرہا ہوں اب دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت نے اپنی نالائقی چھپانے کے لیے آصف زرداری کو گرفتار کیا، عوام دوست بجٹ لاکر پھر مجھے بھی پکڑ لیں، عوام دوست بجٹ نہ آیا تو پھر بتائیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا، نوکریوں، گھر اور احتساب کا وعدہ بھی جھوٹا تھا، یہ لوگ معاشی سطح پر ناکام ہیں، اس حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا اور اب معاشی طور پر لوگوں کو گمراہ کرنا اس حکومت کی حکمت عملی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور لوگوں کو روزگار دے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی خاطر پوری حکومت کو آؤٹ سورس کردیا گیا، حکومت قبائلی اضلاع میں قبل ازوقت انتخابات کے ذریعے دھاندلی کررہی ہے، عوام کے معاشی حقوق پر حملے ہورہے ہیں، صوبوں اور عوام کے حقوق پر حملے برداشت نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر ہماری زبانیں بند کردیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button