Featuredاسلام آباد

مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حالات میں کوئی مماثلت نہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں، رپورٹ میں پیلٹ گنز کے استعمال سمیت قابض افواج کی بربریت کا حوالہ دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حالات میں کوئی مماثلت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ عسکری مداخلت والا خطہ ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھلے ہیں، مسئلہ کشمیر کا واحد حل عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کشمیر پر 2019ء کی رپورٹ جاری کی ہے جس کی تیاری میں مقبوضہ کشمیر کی تنظیم جموں کشمیر کولیشن سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حراست اور جبری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، 2018 میں 160 لوگوں کو شہید اور 1253 کو نابینا کیا گیا، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close