اسلام آباد

اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تحفظات کا اظہار

اقوام متحدہ نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا لیکن ساتھ ہی کچھ کرنے کے حوالے سے اپنا دامن صاف بچالیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی

بھارتی جارحیت کے خلاف دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اپنا سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ہم نے ہمیشہ جواب دیا اور کبھی خاموش نہیں رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close