اسلام آباد

اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد این آر او ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے اپوزیشن کو ملکی مسائل کی نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کی فکر ہے

مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔

اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد این آر او ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں، کسی بھی اہم ایشو سے متعلق ان کو بلایا جائے تو یہ راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ ان کا مقصد مسائل کا حل نہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔ گلگت بلتستان سے متعلق اسپیکر کے بلائے اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت نہ کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ان سے تجاویز مانگ لی جائیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں ، پارلیمنٹ کی بالا دستی کا لیکچر دینے والوں کی غیر سنجیدگی پھر سامنے آئی، اہم قومی ایشوز اور عوامی مفاد کی قانون سازی اپوزیشن کی ترجیح ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں گلگلت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادوں کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی قراردادوں پر کام شروع ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close