اسلام آباد

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم پیش رفت

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔

تحقیقات کے مطابق گل اصغر ولد نمرخان مولانا فضل الرحمان کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں7 ہزار کینال جائیداد گل اصغر کے نام پر ہے۔ گل اصغر کو 2 مرتبہ طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔

ایک نوٹس 3 نومبر جبکہ دوسرا 9 نومبر کو جاری کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ یکم دسمبر کو ڈی پی او کے ذریعے گل اصغر کو 10 دسمبر تک پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔

گل اصغر نے غیر دستخط شدہ درخواست بھیجی کہ انہیں پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، چیئرمین نیب کو گل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے نیب کے پی نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close