اسلام آباد

گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافے کا امکان

اسلام آباد : یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے، جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے کلو مقرر ہے، جو کابینہ کی منظوری کے بعد فی کلو قیمت 200 روپے ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close