Featuredاسلام آباد

رات 8 بجے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں ہر قسم کی اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق رات دس بجے تک صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق بند مقامات پر ہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ،جبکہ ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close