اسلام آباد

ڈیم فنڈ میں ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کے کرایہ سے کٹوتی کے بعد رقم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کروائی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر ریلوے کی جانب سے ریلوے اراضی پر قبضوں، خسارے اور ڈیم فنڈ کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کے کرایہ سے کٹوتی کے بعد رقم وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کرائی گئی، ستمبر 2018 سے دسمبر 2020 تک مسافروں سے ڈیم کیلئے 16 کروڑ 34 لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے، جب کہ وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ میں صرف ایک کروڑ 76 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close