اسلام آباد

نادرا زائد فیس کس مد میں وصول کرتا ہے

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی زیرِسربراہی 3 رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کے اجرا پرزائد فیس کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے نادرا سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے.

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اووسیز پاکستانی ہمارے لوگ ہیں،انہوں سوال کیا کہ اووسیز پاکستانیوں کے لئے قیمتوں کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ قیمتوں کے تعین کا کوئی ورکنگ پیپرتو بنایا ہوگا.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عام پاکستانی سے اسمارٹ کارڈ پر16 ڈالرلیے جاتے ہیں، یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے ایگزیکٹو کارڈ پر 100 ڈالر لئےجاتے ہیں، بظاہر دیکھنے میں یہ معاملہ امتیازی لگتا ہے، نادرا کے پاس اس کا کوئی جواز ہے توبتا دیں.

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ کارڈ اجزا اورمنسوخی کی قیمتیں 2012 سے تو تبدیل نہیں ہوئیں، یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے نارمل کارڈ پر72 ڈالر لئے جاتے ہیں.

ارجنٹ پر83 اورایگزیکٹو کارڈ پر100 ڈالر لئے جاتےہیں، پاکستانی نیشنیلٹی ترک کرنے والے اوریجن کارڈ بنواتے ہیں،اوریجن کارڈ کے چارجز150،ارجنٹ 200 اورایزیکٹو کے 250 ڈالرہیں، اوریجن کارڈ کی منسوخی کے 300 ڈالر چارج کیے جاتے ہیں.

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close