اسلام آباد

پاکستان کو کورونا کے دوران 3098.59ملین ڈالر کی غیرملکی اقتصادی امداد موصول ہوئی

اسلام آباد : پاکستان کو کورونا کے دوران 3098.59ملین ڈالر کی غیرملکی اقتصادی امداد موصول ہوگئی، کورونا سے نمٹنے کیلئے 3697.96 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کورونا کے دوران پاکستان کوملنے والی غیرملکی اقتصادی امداد کی تفصیلات پیش کی گئیں، وزارت اقتصادی امور نےتفصیلات ایوان بالامیں پیش کی۔

وزارت اقتصادی امور نے بتایا کورونا سے نمٹنے کیلئے 3697.96 ملین ڈالر دینے کااعلان ہوا، اعلان شدہ امدادی رقوم سے3098.59ملین ڈالرموصول ہوئے۔

 

 

تفصیلات میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کیجانب سے لون کی مد میں پاکستان کو 1386 ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے لون کی مد میں500 ملین ڈالر ، ایشین انفراسٹرکچر انویسمنٹ بینک سےلون کی مد750ملین ڈالرملے۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک نےپراجیکٹ فنانسنگ لون کی مدمیں 510 ملین ڈالرکا اعلان کیا ، جس میں سے یہ114.2ملین ڈالرفراہم کرچکے جبکہ اے ڈی بی نے پراجیکٹ فنانسنگ لون کی مد میں 350 ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سےیہ 248ملین ڈالرفراہم کر چکے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق فرانس نےپراجیکٹ فنانسنگ لون کی مدمیں51.17ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سے یہ21.42 ملین ڈالرفراہم کرچکے، یورپین یونین نے گرانٹ ان ایڈکی مدمیں 57.34 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے 39.50 ملین ڈالر فراہم کرچکے۔

وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ امریکانےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں 41.90 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے یہ20.87 ملین ڈالرفراہم کرچکے، جاپان نےگرانٹ ان ایڈکی مد میں32.33 ملین ڈالرکا اعلان کیا ، جس میں سے یہ6.87ملین ڈالرفراہم کرچکے۔

 

 

رپورٹ میں کہا کہ اے ڈی بی نےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں 7.78 ملین ڈالرکااعلان کیا ، جس میں سے یہ0.50ملین ڈالرفراہم کرچکے جبکہ چین نےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں4 ملین ڈالرکااعلان کیا اور برطانیہ نےگرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 3.38ملین ڈالر کا اعلان کیا، جومکمل فراہم کر چکے ہیں۔

اسی طرح کینیڈانےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں2.39ملین ڈالرکااعلان کیا اور جنوبی کوریا نےگرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 0.85ملین ڈالرکااعلان کیا جو مکمل فراہم کردی ہے جبکہ اسلامک ترقیاتی بینک نےگرانٹ ان ایڈ کی مد میں 0.42 ملین ڈالر کا اعلان کیا ، جس میں سے 0.21 ملین ڈالر فراہم کرچکے اور یو این نےگرانٹ ان ایڈکی مدمیں0.40ملین ڈالرکااعلان کیاجومکمل فراہم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز،پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close