اسلام آباد

ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد :  کورونا وائرس کیلئے چین کی تیار کی گئی سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنو ویک کی 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ کھیپ موصول ہونے کے بعد اس کی صوبوں کو ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close