اسلام آباد

پاکستان لفظ کے خالق چودھری رحمت علی کی آج 65 ویں برسی ہے

چودہری رحمت علی نے لفظ ’پاکستان‘ 1933 میں ہونے والی دوسری گول میزکانفرنس کے موقع پراپنا مشہورکتابچہ ’ابھی یا کبھی نہیں‘‘ میں متعارف کروایا۔

تحریک آزادی کے رہنما چوہدری رحمت علی کو پاکستان سے اتنی محبت تھی کہ وطن عزیز کے بننے سے پہلے 1935میں کیمبرج سے ہفت روزہ اخبار جاری کیا اوراس کا نام پاکستان رکھا۔

چوہدری رحمت علی 16 نومبر1897 کوضلع ہوشیارپورکےگاؤں موہراں میں پیدا ہوئے، انہوں میٹرک اینگلو سنسکرت ہائی اسکول جالندھر سےاوراسلا میہ کا لج لاہورسے بی اے کیا اورایچی سن کالج میں لیکچرارمقررہوئے۔

بعد ازاں انہوں نے انگلستان سے کیمبرج اورڈبلن یونورسٹیز سےقانون وسیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔

29جنوری1951 کو وہ نمونیہ میں مبتلا ہو کر شدید بیماری کی حالت میں انگلستان کےایک مقامی نرسنگ ہوم میں داخل ہو گئےلیکن صحت یاب نہ ہو سکے اور 3فروری1951کو اپنےخالق حقیقی سےجا ملی۔

 چودھری رحمت علی کا جسد خاکی انگلستان کےشہرکیمبرج کےقبرستان میں امانتاً دفن ہے۔ حکومتِ پاکستان نے ان کی یاد میں ہیروز آف پاکستان سیریز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close